رواں سال اسپین میں میں ساڑھے چارکروڑ سیاحوں کی آمد

Spain

Spain

بارسلونا (جیوڈیسک) اسپین میں رواں سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں سیاحوں کی تعدا د گزشتہ سال کی نسبت بڑھی ہے اور یہ اضافہ 7.3 فیصد ہے۔اسپین میں رواں سال کے آٹھ مہینوں میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 483 سیاح آئے۔

اسپین میں جاری معاشی اور مالی بحران کے باوجود سیاحوں کاا سپین کا رخ کرنا خوش آئند بات ہے اور یہ ملکی خراب معاشی صورتحال کیلئے خوش آئند امر ہے۔اسپین میں اگست کا مہینہ سیاحوں کا مہینہ رہا اور اس مہینے میں 90 لاکھ ٹورسٹ اسپین کے مہمان بنے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین میں اگست کے مہینے میں 90 لاکھ 70 ہزار 24 غیر ملکی سیاح آئے اور پہلی مرتبہ اس ماہ میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوئی۔ اگست کے اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ا سپین میں سیاح گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد زیادہ آئے ہیں۔

اسپین میں ریکار ڈتعداد میںآنیوالے غیر ملکیوں میں سب سے بڑی تعداد برطانوی باشندوں کی ہے جن کی کل تعداد 21 لاکھ 36 ہزار 879 افراد ہے۔ برطانوی سیاحوں کی توجہ کا مرکزا سپین کا جنوبی حصہ تھا۔ اس سال برطانوی باشندوں کی تعدادگزشتہ سال کی نسبت پانچ فیصد زیادہ ہے۔ برطانوی سیاحوں کے بعد فرانس کے سیاحوں نے ا سپین کا رُخ کیاجن کی کل تعداد 19 لاکھ 81 ہزار 643 ہے اور ان سیاحوں کارخ ا سپین کے جنوبی علاقے میں تھا۔