تھری ڈی اینی میٹیڈ میوزیکل فلم’موانا‘کی جھلکیاں جاری

Moana

Moana

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹیڈ میوزیکل فلم’موانا‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکاررون کلیمنٹ اورجان مسکرکی اس فلم کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز واقعہ ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے جس دوران اس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے جو نہ صرف جزیرے کی تلاش میں اس کی مدد کرتا ہے بلکہ اس کا ہم سفر بھی بن جاتا ہے۔

اوسنینٹ شرورر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیوین جانسن، ایلن ٹوڈیک، اولی کریویہلواور فلیپا سو کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی تیار کردہ فینٹسی، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور یہ تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 23نومبر کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔