سنسنی سے بھرپور فلم ٹومارو لینڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

Tomorrowland

Tomorrowland

ہالی وڈ (جیوڈیسک) بریڈ برڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور فلم ٹومارو لینڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ بریڈ برڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتے ہیں۔ فلم ، 22مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔