تھرلر سے بھرپور ڈرامہ فلم’مِس کنڈکٹ‘ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا

Misconduct 2016

Misconduct 2016

لاس اینجلس (جیوڈیسک) تھرلر سے بھر پور ڈرامہ فلم مس کنڈکٹ (Misconduct) کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔

شنٹارو شیموساوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان وکیل کے گرد گھومتی ہے جو با اثر افراد کیخلاف مقدمہ لڑنے کی وجہ کرپشن اور جعل سازی کے مقدمات میں بری طرح پھنسا دیا جاتاہے۔

فلم کی کاسٹ میں میلن ایکرمین،جولیا اسٹائلز،ایلائس ایوو،گلین پوویل ،انتھونی ہوپکنز اور کرس مارکوئٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایلن ایس وینڈر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم5فروری کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔