ایک وقت میں صرف ایک فلم کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک وقت میں بہت سی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور کا کہناتھا کہ وہ ایک وقت میں 5 فلموں کے بجائے صرف ایک فلم میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ انھوں نے فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں کام کرنے کے لیے کافی وقت لیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک وقت میں صرف ایک فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور کی حال میں ریلیز ہونے فلم اڑتا پنجاب 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔