2018 تک بجلی کی کمی دور کر دیں گے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ہوشاب (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہورہے ہیں ،2018 تک بجلی کی کمی دور کردیں گے۔

گوادر، تربت، ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک وقت تھا یہ منصوبہ صرف کاغذوں پر تھا، ہم نے فوج کی مدد سے اسے عملی جامہ پہنایا، آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نےاس کام میں ذاتی دلچسپی لی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج بلوچستان میں برابر کی سطح پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں، سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باوجود شاہراہ کی تعمیر جاری رہی، ہوشاب گوادر شاہراہ گودار بندرگاہ کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملائےگی۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے، یہ کوئی کھیل تماشا نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں شاہراہوں کے کئی منصوبے شروع کررہے ہیں ، بلوچستان کے لیے آج جس منصوبے پر عمل ہورہا ہے ، میں سمجھتا ہوں کسی نے ایسا سوچا بھی نہ ہوگا، چائنیز نے بھی اعتراف کیا کہ اتنی تیزی سے منصوبے تو چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے جتنی تیزی سے یہاں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کےخزانے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے معدنیات کے خزانوں کواپنے مفاد کیلئے استعمال کیا، بلوچستان کے خزانوں سے بلوچستان بہت فیض یاب ہوگا، بجلی کی پیدا وار کے لیے مقامی کوئلہ استعمال کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی کے منصوبے تیزی سےمکمل ہورہےہیں، کل ساہیوال میں بجلی کے منصوبے کا جائزہ لینے گیا، ساہیوال میں بجلی کا منصوبہ جس تیزی ےسے بنایا جارہاہے، اتنا تیز چین بھی نہیں بنایاگیا، ساہیوال میں بجلی کے منصوبے پر تیزی سےکام ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔