پوران : وڈے نکے تھانیدار سمیت پورا عملہ جیل منتقل

Jhelum

Jhelum

پوران / جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وڈے نکے تھانیدار سمیت پورا عملہ جیل منتقل، تھانہ چوٹالہ کا عملہ دوران حراست ملزم پر وحشیانہ تشدد اور بدفعلی کرتے رہے، مدعی کا الزام میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت وڈے نکے تھانیدار سمیت 7 پولیس اہلکار عدالت میں پیش،سول جج نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ روشن پورہ منڈی بہاوالدین کے رہائشی شہباز طارق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کی عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ چوٹالہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل زکی حیدر نے میرے حقیقی بھانجے کو اغواء کیا اس دوران اس پر وحشیانہ تشدد کیا جاتا رہا اور پولیس اہلکار میرے بھانجے سے بد فعلی کرتے رہے۔

جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم زین العابدین کا میدیکل کروانے کا حکم جاری کیا جس پر سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹر نے زین العابدین پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی تصدیق کر دی۔

جس پر معزز عدالت نے اختیارات سے تجاوز کرنے والے تھانہ چوٹالہ کے سب انسپکٹر انچارج تھانہ ملک ارشد محمد تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار افضل، ہیڈ کانسٹیبل محرر محمد افضال کانسٹیبل محمد دین کانسٹیبل منصور سعید، کانسٹیبل ضمیر احمد، کانسٹیبل ضمیر احمد، کانسٹیبل ڈرائیور زکی حیدر کے خلاف زیر دفعہ 377/337 II 342/34 جبکہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر 155ـC کے تحت مقدمہ درج کر کے سول جج محترمہ شازیہ حسن کی عدالت میں پیش کیا جنہوں نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔