ٹائر جلانے والی فیکٹری کے دھویں نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن کر دی

Tires Factory Smoke

Tires Factory Smoke

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ٹائر جلانے والی فیکٹری کے دھویں نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن کر دی، قریبی آبادی، مویشی، اور فصلیں متاثر، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، محکمہ با اثر فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بھولیکی میں عرصہ داراز سے غیر قانونی طور پر قائم ٹائر جلانے والی فیکٹری نے اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن کر دی۔

عرصہ داراز داراز سے ٹائر جلا کر تیل بنایا جاتا ہے فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے دھویں اور اس سے نکلنے والی بدبو سے قریبی آبادشدید متاثر ہو رہی ہیں اور خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے، جبکہ مویشی اور فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں،اعلی حکام کو شکایات کرنے پر با اثر فیکٹری مالک اہل علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔

بھولیکی،پکی حویلی، بستی میواں والی کے رہائشیوں محمد رمضان،برکت علی، خالد عل؛ی، بوٹا، رانا محمد الیاس،لیاقت علی، محمد خالد، محمدارشد، انور ڈوگر، حاجی مقبول احمد، حاجی آصف، محمد رفیق، عبدالرشید، مہر رفیق، محمد اقبال، محمد بشیر، فقیر محمد، مشتاق، نذیر، رحمت، خادم حسین، شہزاد حسین، اسد علی، رمضان، سرفراز، حاجی غلام فرید، مہر عاشق ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہجرت نہیں کر سکتے اس لئے سسک سسک کر مر رہے ہیں، جبکہ متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود اعلی حکام با اثر فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں، ہم وزیر اعلی حکام سے فوری کاروائی کی اپیل کرتے ہیں۔