لقب عتیق

بن دیکھے جو تصدیق کرے ۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
حق ،باطل میں تفریق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
سفرمیں ،حضر میں ،دنیا میں، قبر، حشرمیں
جسے نبی اپنارفیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
راضی ہے اللہ جس سے خوش ہیں رسول بھی
جبریل جس کا طریق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
داخل اسلام ہوئے پہلے سب سے آزادمردوں میں
محبوب عطاء لقب عتیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
ان کا ہی کام ہے کر سکتے ہیں وہی
بولے عمر جب تحقیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
وقف کر دیا جان ومال مصطفی کے نام پر
دشمن احمد کو فریق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
ملاہے بلند مرتبہ انبیاء کے بعد جس کو
اپنا معیارآپ تخلیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
سرورکونین کی غلامی میں آنے کی طرف جو
بھٹکے ہوئوں کو تشویق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
پہنچاتی رہی بیٹی غارمیں کھانا بڑی رازداری سے
اولادکی ایسی اتالیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
کافروں سے کہے مارتے ہو کیا تم اسے جو
ہمیں جنت کے لئیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔
حب رسول سیکھیے صدیقاس سے اطاعت مصطفی سیکھیے
دین بچانے کی توفیق کرے۔ اسے صدیق کہتے ہیں۔

Hazrat Abu Bakr Siddique

Hazrat Abu Bakr Siddique

کلام: محمد صدیق پرہار