ٹنڈآدم پولیس کی مبینہ سر پرستی میں چلنے والے جوئے کے اڈوں پر پی ایس او کا چھاپہ

Police

Police

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈآدم پولیس کی مبینہ سر پرستی میں چلنے والے جوئے کے اڈوں پر پی ایس او کا چھاپہ چھ افراد گرفتار مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر اور گردونوح میں قائم جوے آکڑا پرچی اور انعامی پرچی کے نام سے مقامی پولیس کی مبینہ سرپرستی میں سر عام چلنے والے جوئے کے اڈوںکے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ کے اسپیشل اسکواڈمیں شامل پی ایس اومظفر علی نے شہر میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کر جوئے اور آکڑا پرچی کے اڈوں سے عامر شیخ ، ذیشان شیخ ،یوسف شیخ سمیت چھ افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے چلان کر دیا۔

واضح رہے کہ ٹنڈوآدم شہر اور گرد ونواح میں کھلے عام آکڑا پرچی ،انعامی پرچی ،اور دیگر کئی ناموں سے جوئے کا غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاربار جاری ہے مگر مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔