ٹنڈوآدم میں اینٹی نارکو ٹیکس حیدرآباد کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں اینٹی نارکو ٹیکس حیدرآبادکا منشیات کے اڈے پر چھاپہ بڑی مقدار میں منشیات برآمد۔

سات افراد گرفتار اطلاعات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانہ کی حدود میں ٹنڈوآدم کے علاقہ جمن شاہ میں اینٹی نارکو ٹیکس حیدر آبادکی خصوصی ٹیم کا منشیات کے خلاف خفیہ آپریشن منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں چرس ، اور دیگر منشیات برآمد اور سات منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

رابطہ کر نے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ،ایچ ،او ،کا واقع سے لا علمی کا اظہار انہوں کہاکہ اینٹی نارکو ٹیکس کی ٹیم نے خفیہ طور پر کاروائی کی جس کی ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔