ٹنڈوآدم ڈائریکٹر آپریشنل حیسکو کی سربراہی میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف آپریشن

Illegal Connections

Illegal Connections

ٹنڈوآدم (رپور ٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم ڈائریکٹر آپریشنل حیسکو کی سربراہی میں غیر قانونی کنیشنز کے خلاف آپریشن تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنل حیسکو حیدآباد ملک امتیاز کی سربراہی میں ٹنڈوآدم حیسکو سب ڈویژن ون اور ٹوکی حدود میں شہراور اس کے گردو نواح کے مختلف چھوٹے بڑے دیہاتوں اور علاقوں میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف آپریشن سینکڑوں غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے

اور اس کے علاوہ غیر قانونی طریقے سے بجلی چوری کرنے والے متعدد افراد کو جرمانہ بھی عائد کیا اس موقع پر عوام کا کہنہ ہے کہ یہ آپریشن محض رسمی طور پر کیا گیا ہے ابھی بھی شہر میں با اثر اور سیاسی اثر واثوخ رکھنے والے افراد کے گھروں ، اوطاقوں، فیکٹریوں میں واپڈا افسران کے مبینہ آشر باد سے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جارہی ہے جو کہ ان سے ہر ماہ لاکھوں روپئے کی کرپشن کر کے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں