ٹنڈوآدم تھانہ بی سیکشن کی حدود جوہر آباد بسم اللہ کالونی میں چوری کی واردات

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم تھانہ بی سیکشن کی حدود جوہر آباد بسم اللہ کالونی میں چوری کی واردات، چور دو لاکھ نقد اور سات تولہ سونا لے اڑے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات جوہر آباد کے علاقے بسم اللہ کالونی کے رہائشی محمد احمد آرائیں گذشتہ رات مکان بند کر کے اہل خانہ کے ساتھ گائوں گئے ہوئے تھے کہ چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے دو لاکھ نقد اور سات تولہ سونا لے کر فرار ہو گئے۔

پڑوسیوںنے صبح جب مکان کے دروازے کھلے دیکھے تو مکان مالک کو اطلا ع دی محمد احمد آرائیں جب گھر پہنچے تو الماری ک ے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دو لاکھ نقد اور سات تولہ سونا غائب تھا انھوں نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی آخری اطلاع آنے تک چوروں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔