آج یوم سقوط جونا گڑھ ” یوم سیاہ “ کے طور پر منایا جائیگا۔ جی کیو ایم

Irfan Solangi Chairman GQM

Irfan Solangi Chairman GQM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریاست جونا گڑھ پاکستان کا پانچواں صوبہ اور آئینی حصہ ہے جس پر بھارت 9نومبر1947ءکو جبری قبضہ کرلیا تھا اور آج تک وہ اسی طرح سے جونا گڑھ پر بھی قابض ہے جس طرح اس نے کشمیر پر اپنا تسلط جمایا ہوا ہے اسلئے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی ہر سال 9نومبر کو یوم سیاہ مناکر عالمی ضمیر کو بیدارکرنے اور جونا گڑھ کے مسئلے کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کیلئے ”یوم سیاہ “ مناتے ہیں۔

جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز مرحوم سیاسی و سماجی رہنما سورٹھ ویر امیر سولنگی عرف پٹی والا کے صاحبزادے اور گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے اعلان کیا ہے کہ امیر علی پٹی والا کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ا س سال بھی 9نومبر کو یوم سقوط جوناگڑھ ”یوم سیاہ “ کے طور منایاجائے گا جس کے تحت دی آل میمن جنرل جماعت کے جنرل سیکریٹری محمد یونس سایانی اپنے ساتھیوں کے ہمرا آج کراچی پریس پر بھوک ہڑتال کرکے جونا گھ کے تصفیہ طلب مسئلے کے حل کیلئے عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کا اپنا فریضہ ادا کرینگے۔

عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے مزید کہا کہ امیر علی سولنگی عرف پٹی والا کی وفات کے بعد کوئی یہ نہ سمجھے کہ ان کا سیاسی و سماجی سفر رک جائے گا یا جونا گڑھ کی بھارتی قبضے سے آزادی کی تحریک دم توڑ جائے گی ۔ گجراتی قومی موومنٹ انشاءاللہ اپنے بانی و قائد امیر سولنگی عرف پٹی والا کے مشن پر کاربند رہتے ہوئے ان کے تمام اہداف کا حصول یقینی بنائے گی۔