ڈاکٹر اللہ ڈنو بروہی آج صبح اپنی ڈیوٹی کے دوران ہرٹ اٹیک پڑنے سے انتقال کر گے

Died

Died

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) تحصیل ہسپتال سیہون کے مشہور، ماہر اور سینیئر ڈاکٹر اللہ ڈنو بروہی آج صبح اپنی ڈیوٹی کے دوران ہرٹ اٹیک پڑنے سے انتقال کر گیا ہے جس کی خبر سیہون شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد سیہون شہر کے سیکڑوں شہری اور تحصیل ہسپتال کا سارا عمل ہسپتال پھنچ گیا ڈاکٹر اللہ ڈنو بروہی کے انتقال پر سارے شہر میں دکھ اور سوگ والا ماحول چھا گیا ہے مرحوم ڈاکٹر ایک بہت بڑا الٹراسائونڈ کا ماہر تھا جس نے اپنی زندگی میں ایک بھی دن چھٹی نہیں کی اور اپنی ڈیوٹی کے دورانیا ہی انتقال کرگیا ہے۔

حصیل ہسپتال سیہون کے ایم ایس ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے میڈیا کو بتایہ کہ ڈاکٹر اللہ ڈنو بروہی کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا یہ ایک ایماندار اور فرض شناس میڈیکل آفیسر تھا ۔ تحصیل ہسپتال میں پہلے ہی ڈاکٹرز کی کمی تھی جو چند سینینئر ڈاکٹر کام کرتے تھے یہ ان میں ایک تھے اور اب تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور بڑھ گئی ہے۔

اس ماہر ڈاکٹر کے انتقال پرتحصیل ہسپتال سیہون کو بہت بڑا نقصان پھنچا ہے اور ایم ایس ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہا کہ تحصیل ہسپتال میں تجربیکار ڈاکٹرس کی شدید ضرورت ہے وہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل ہسپتال میں اچھے سے ماہر ڈاکٹر دے کر شہریوں کو صحت کی سہولت مہیا کردی جائے انہوں نے زیادہ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحا فقریہ ہے جس میں ہم سینیئر ڈاکٹر کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور ورثاء سے ہمدردی کے لئے ٹراما سینٹر کے سامنے فاتح خوانی کے لئے ہم اظہارِ افسوس سے کٹھے ہوکر افسوس کر رہے ہیں۔

قربان علی بھٹی سیہون شریف
موبائیل نمبر 03003566518 . 03033444498