آج ملک بھر میں ایک ساتھ عید الفطرمنائی جارہی ہے

Celebrating the End of Ramadan - Eid Fitr

Celebrating the End of Ramadan – Eid Fitr

پورے ملک میں آج ایک ساتھ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی جائے گی ۔بھارت اور بنگلادیش والے جمعرات کو عید منائیں گے ۔

ملک بھر میں آج ایک ساتھ عید الفطر منائی جائے گی، نماز عید کے لیے ملک بھر میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے ۔ جس میں پاکستان کی سلامتی، خوش حالی اور امت مسئلہ کی یکجہتی کے لیے خصو صی دعائیں مانگی جائیں گی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کے علاوہ امریکا ،کینیڈا اور برطانیہ میں مسلمانوں کی اکثریت آج عیدالفطر کی نماز ادا کرے گی ۔مصر ،ترکی اور جرمنی میں منگل کے روز عید منائی گئی ۔

دوسری جانب جاپان کے علاوہ بھارت اور بنگلادیش میں جمعرات کے روز عیدالفطر کا تہوار منایا جائے گا ۔