رگبی ورلڈ کپ :آج تین اہم میچز کھیلے جائیں گے

 Rugby World Cup

Rugby World Cup

کارڈف (جیوڈیسک) رگبی ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے، آسٹریلیا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ فجی کے خلاف کھیلے گا۔ رگبی ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے، پول اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور فجی ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں مدمقابل ہونگی۔

فجی کو افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جاپان گلوسٹر شائر میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا جاپانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر رگبی کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ تیسرے میچ میں فرانس کا مقابلہ رومانیہ سے ہو گا۔