ٹوکیو میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، شدت 5.6 ریکارڈ

Tokyo Earthquake

Tokyo Earthquake

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں ،زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے ٹوکیو کی عمارتیں لرز گئیں۔حکام کے مطابق 5.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خدشہ نہیں ہے، زلزلے سے شہر کا سب وے سسٹم بھی رک گیا، جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔