ٹام کروز کی ایکشن فلم جیک ریچر 2 کا نیا ٹریلر ریلیز

Tom Cruise

Tom Cruise

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایڈورڈ زیوک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیک ریچر نیور گو بیک 2012ء میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم جیک ریچر کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی ایسے پیشہ ور ایجنٹ کی ہے، جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے اہم شخصیات کے اس میں ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹام کروز اور رابرٹ نیپر بھی شامل ہیں۔ ایکشن فلم 21 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔