ٹماٹر قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے

Tomato

Tomato

کراچی (جیوڈیسک) ٹماٹر سینچری مکمل کر کے عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ فصل کی تیاری میں دیر کیا ہوئی ٹماٹر کی قیمتوں کو جیسے پر ہی لگ گئے، چند روز قبل 60 سے 70 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر اب ریٹل سطح پر 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ اس وقت پڑوسی ملک سے ٹماٹر درآمد کیا جا رہا ہے جو کہ مہنگا پڑ رہا ہے، اس کے ساتھ میں یہ نوید بھی سنائی کہ چند روز میں سندھ سے نئی فصل آنے سے ٹماٹر کی قیمت کم ہو جائے گی۔