ٹماٹر ہی کیوں

Tomato

Tomato

تحریر : ممتاز ملک. پیرس
سن سن کر کان پک گئے ہیں …بھئی دنیا کا کوئی کام کسی چیز کے کم ہونے سے کبھی رکا ہے . لیکن ہمارے ہاں زبان کے چٹورے کبھی کھانے میں پیاز کو روتے ہیں تو کبھی ٹماٹر کا قل پڑھتے دکھائی دیتے ہیں. جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سوائے نمک کے ہر شے کے بنا سالن بن سکتا ہے .

دنیا کے دو تین ممالک کے سوا ساری دنیا ٹماٹر کے بنا یا پیاز کے بنا جو کچھ کھاتی ہے وہ کھانا نہیں ہے گویا ? نہیں تو انار دانہ اور امچور بھی استعمال کیئے جا سکتے ہیں. لیکن جنہیں ٹماٹر ہی چاہیئے ان کے لیئے دودہ سے دہی جمانا بہت آسان اور لذیذ طریقہ ہے.

اور اگر کچھ نہ بھی ڈالیں تو بھی کوئی قیامت نہیں آ جاتی . ساری دنیا میں سالن پیاز ٹماٹر ڈال کر ہی تو نہیں پکائے جاتے نہ ہی انہیں ڈالنا کوئی اللہ کا حکم ہے . سو ان چیزوں کے بہانے واویلا کرنے سے کہیں اچھا ہے کہ جو میسر ہے اسی میں کھانا بنایا جائے . جو چیز مہنگی ہو اس کے سستا ہونے تک اسے چھوڑ دیا آئے . ?

220 روپے کلو ٹماٹر تو میں نے خود آج کا ریٹ دیکھا ہے ٹی وی پراور اس میں دو لیڑ دودہ باآسانی آ سکتاہے . ویسے بھی ٹماٹر کے ایک کلو میں زیادہ سے سے زیادہ سات آٹھ دانے نکلیں گے جبکہ دہی کی کیوبز اس سے کہیں زیادہ ہو گی اور سالن کی لذت بھی بڑہائینگی .اب کسی نے فرمایا بی بی دہی کی کیوبز فریزر میں جمنے کے لیئے بجکی چاہیئے..تو بھسئی لوگ آپ فریزر کو بار بار مت کھولیں تاکہ اس کی کولنگ زیادہ دیر چلے. اور دوسرا طریقہ کومن سینس بھی استعمال کیآ کریں۔

اگر فریزر یا بجلی نہیں ہے تو آپ آدھا لیٹر دودھ کا دہی جمالیں . جتنا چاہیئے استعمال کریں ایک دن دو تین دن تک بنا جمائے چلا لیں . زیادہ سے زیادہ دہی کھٹا ہو جائے گا تو کیا ہوا اور اگر دہی کھٹا ہو گیا اس کی تو اور بھی کم مقدار ڈلے گی اور کھانا لذیذ بنے گا .

بہانے چھوڑیں بی پریکٹیکل ? ویسے بھی گھر میں دہی جمانے سے بھی کیوں جان جاتی ہے اکثر ہماری خواتین کی . حالانکہ بہتریں دہی رات کھانے کے بعد دودہ کو جاگ لگا دیں تو صبح ناشتے تک تیار ہوتا ہے.

رنگین دہی چاہیئے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ جس رنگ کا چاہے دہی جما لیں جناب دودھ ابال کر نیم گرم ہونے پر اس میں کوئی سا فوڈ کلر بھی ایڈ کر لیجیئے پھر مٹی کے برتن میں دہی کا تھوڑا سا پانی جسے جاگ کہتے ہیں ملا کر اسے ڈھک کے کسی گرم جگہ پر بارہ گھنٹے کے لیئے رکھ دیجیئے. رات کو رکھیں صبح تازہ دہی تیار . چاہیں تو اس میں دودھ میں چینی ڈال کر میٹھا دہی جمایئے. اپنا تو اصول ہے جناب جو چیز مہنگی ہو تب تک چھوڑ دو جب تک وہ گلی گلی رلنے نہ لگے۔

Mumtaz Malik

Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک. پیرس