ٹورنٹو میں بھارتی ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 15 افراد زخمی

Indian Restaurant Blast

Indian Restaurant Blast

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھارتی ریسٹورنٹ پر دھماکا ہوا جس میں پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔

ٹورنٹو کے قریبی علاقے مسی ساگا کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے، پندرہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق دو افراد مشتبہ ڈیوائس کےساتھ ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور پھر فرار ہو گئے۔

دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔