ٹاوٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے بر سر پیکار رہیں گے، شہزاد اقبال رضا

Taxila Election Campaign Genral Body Meeting

Taxila Election Campaign Genral Body Meeting

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) مرکزی صدرسوئی نادرن گیس (سی بی اے) شہزاد اقبال رضا نے کہا ہے کہ ٹاوٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے بر سر پیکار رہیں گے،مزدور مافیا کی سازشوں سے غافل نہ ہوں،کمپنی کے ملازمین اسکے مالک جبکہ انتظامیہ کے افسران ملازم ہیں،مزدور بہترین منصف ہیں ،الیکشن رکوانے کی گھناونی سازش مزدروں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے،مفاد کی نہیں ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،دھیاڑیاں لگانے والوں کا وقت گزر چکا،جو مزدوروں کو حقیر سمجھتے ہیں وہ غرق ہونگے، اس مرتبہ نتائج حیران کن ہونگے، مزدور اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھیں،فرعونیت کا لبادہ اوڑھنے والے زلت آمیز شکست سے دوچار ہونگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں جنرل باڈی اور الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برانچ سیکرٹری ارشد اقبال نے کہا کہ پیر محمد گروپ مزدوروںکی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،واہ ڈسٹری بیوشن میں مزدوروں کے ریکارڈ کام کرائے گئے،تمام تر سازشوں کے باوجود مرکزی قیادت نے ڈٹ کر مقابلہ کیا،اور انتظامیہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی،آرگنائزر یاسر عرفات قریشی کا کہان تھا کہ حق اور باطل کی جنگ میں جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے،انکا کہنا تھا کہ مزدوروں نے ڈرائینگ رومز کی سیاست کو مسترد کردیا ہے،تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض تنویر اختر نیانجام دیئے جبکہ اس موقع پر پشاور سے رشید آفریدی، راولپنڈی سے یونس اعوان،اسلام آباد سیشیر محمد خان نے خصوصی شرکت کی،مرکزی صدر سوئی نادرن گیس ( سی بی اے) شہزاد اقبال رضا کا کہنا تھا کہ مفاد پرست اور ابن الوقت لوگوں کا احتساب مزدوروں نے کرنا ہے۔

مخالفین سخت پریشان ہیں کہ وہ کون سا منشور لیکر آئیں گے،ہم ان سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلے الیکشن کی جانب جارہے ہیں ، اب اگر کوئی اس میں رخنا ڈالے اسے کسی صورت نہ مزدور برداشت کریں گے اور نہ ہم،انکا کہنا تھا کہ اگر سودے بازی کرنی ہوتی تو مجھے تین مرتبہ انتظامیہ نے خریدنے کی کوشش کیمگر ہم بکاو مال نہیں ہیں،انھوں نے کہا کہ کسی صورت کمپنی کو پرائیوٹائزیشن اور پچیس فیصد کی طرف نہیں جانے دیں گے ایسا کم از کم ہم اپنی زندگی میں نہیں ہونے دیں گے،ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم بلاتفریق مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،خواہ اسکے لئے ہمیں کسی قسم کی قربانی بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے،مزدوروں کی حقوق پر داکہ مارنے والوں کا بھرپور احتساب کریں گے ،انکا کہنا تھا کہ اس مرتبہ الیکشن ے نتائج حیران کن ہونگے ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر مزدوروں کی جانب سے مرکزی قیادت پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے،جبکہ تقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کے لئے خصوصی میوزک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے شرکاء ہ سرف محظوز ہوئے بلکہ جشن میں شامل ہوکر والہانہ محبت کا اظہار کیا،کئی مزدوروں نے تو حد کردی مرکزی صدر کو سونے کی انگو ٹھیاںبھی تحفے میں دیں۔