دورہ پاکستان: بھارت میں انتہاء پسندوں کے مظاہرے، مودی کا پتلا نذر آتش

Protests against Modi

Protests against Modi

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی سالگرہ پر بھارتی وزیر اعظم کے سرپرائز نے ہلچل مچا دی۔ کابل میں موجود نریندر مودی جب نواز شریف سےملنے لاہور پہنچ گئے تو بھارتی اپوز یشن کو غصہ آ گیا۔ یوتھ کانگریس نے دورے کے خلاف نیو دہلی میں مظاہرے کئے اور بھارتی وزیر اعظم کے پتلے جلائے۔ کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے اسے مودی کا ایڈونچر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ملک کی سکیورٹی پر برا اثر ڈالیں گے۔

عام آدمی کے رہنما آشو توش نے سوال اٹھایا کہ منموہن دور میں مودی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے بھی تیار نہیں تھے، یہ تبدیلی کیسی؟ شیو سینا کی ترجمان منیشا کیاندے نے اس دورے کو سوشل میڈیا کے لئے فوٹو سیشن قرار دیا۔