غلام عباس بلوچ یادگاری ٹورنامنٹ شہباز محمڈن، معمار اسپورٹس، حیدری بلوچ اور مکران اسپورٹس کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے میچ میں شہباز محمڈن نے پنالٹی ککس پر سندھ مسلم گذری کو 3-2سے شکست دیدی ،کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو ا پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم شبیر ،سعد اسماعیل اور سمیع اللہ نے گول کئے جبکہ حریف ٹیم کے عادل اور فہیم ہی گول کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے۔دوسرے میچ میں معمار اسپورٹس نے مد مقابل نیشنل شاہین کو 2-0سے زیر کردیا معمار اسپورٹس کی جانب سے جمشید اور رفیق نے شاندار گول اسکور کئے۔

تیسرے میچ میں حیدری بلوچ نے افغان شاہین کو 4-2سے شکست دیدی اس میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل اولمپئن چمپئن باکسر ملنگ بلوچ تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔کھیلے گئے میچ میں حیدری بلوچ کی جانبسے ماجد مراد نے ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے 3گول اسکور کئے جبکہ عبدالصمد نے ایک گول کئے افغان شاہین کے عبدالرزاق اور مرزا مراد نے گول کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں مکران اسپورٹس نے مد مقابل کلری یونین کو 2-1سے ہرادیا مکران اسپورٹس کی جانب سے شہزاد اور نوید نے گول کئے جبکہ کلری یونین کا واحد گول تحسین نے کیا کھیلے گئے میچوںمیں ریفریز کے فرائض عبدالباقی ،غلام عباس ،عبدالخالق ،فیض HBL،گلزار ظہور ،واجد کادو اور حیر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام مصطفی ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔