برج ٹائون ٹیسٹ: دوسرا دن ختم اور انگلینڈ کے 5 وکٹوں پر 39 رنز

Bridge Town Test

Bridge Town Test

برج ٹائون (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کین سینگٹن اول، برج ٹائون میں جاری ہے۔

آج میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز 240 رنز 7 وکٹوں پر کیا ، تو ان کی پوری ٹیم 257 رنز بنا کر آئوٹ کوئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے فاست بالر جیروم ٹیلر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب کالی اندھی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو انکی پوری ٹیم 189 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی ، ٹیم کی جانب سے جیرمین بلیک وڈ 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

انگلش ٹیم کی جانب سے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے 42 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو 68 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ انگلینڈ کا اپنی دوسری اننگ کا آغاز تباہ کن رہا اور صرف 39رنز کے اسکور پر ان کے 5ٹاپ آڈر بلے باز پویلین لوٹ گئےاور مجموعی طور پر ٹیم کو 107 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 2، شینن گیبریال ، جیسن ہولڈر اور ویرا سیمی پرمول نے 1,1کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ میں آج کا دن بالرز کے نام رہا اور پورے دن میں 18وکٹیں گر گئیں ، جو اس گرائونڈ میںپہلی بار ہوا ہے اور ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔