برج ٹائون ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5وکٹ سے شکست دیدی، سیریز برابر

Bridge Town Test

Bridge Town Test

برج ٹائون (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آج ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ میچ میں آج تیسرے دن کھیل میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 39 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا

تو ان کی پوری ٹیم 123 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، کالی اندھی ٹیم کی جانب سے جیروم ٹیلر، جیسن ہولڈر اور ویرا سیمی پرمول نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے اور سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے لیے 192 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوو 82 اور جیرمین بلیک وڈ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1995ء کے بعد یہ پہلی سیریز تھی، جو کہ ڈرا کی صورت میں ختم ہوئی۔