ملکہ کی خبریں 4/7/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) قصبہ ملکہ، جھانٹلہ، سینتھل، منگلیہ، کلک، بدھ چک کے لیے تیز تر ین انٹر نیٹ سرو س کی حامل 450 نمبر ز پر مشتمل ایم سیگ (M -SAG) ٹیلی فون ایکسچینج کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا ۔ جس کی ما لیت ایک کرو ڑ رو پے سے ز ائد ہے ۔ ایکسچینج کی تنصیب سے درجہ بالا دیہات کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس پی ٹی سی ایل کی بہترین سروس فراہم ہو گی ۔ تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد متصلعہ دیہات کے ٹیلی فون نمبرز تبدیل بھی ہو جائیں گے۔

ملکہ (عمر فا روق اعوان )برسات رحمت بن گئی ۔ گرمی کے ستا ئے لو گوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ۔ کھیتو ں میں ہر طرف ہریالی نظر آنے لگی ۔ کسانوں نے فصلوں کی کا شت شروع کر دی ۔ زیا دہ تر کسان اہم نقد آور فصل با جرہ کا شت کر رہے ہیں ۔ کچھ دالیں ، ماش ، مو نگ اور تل کاشت کرتے نظر آتے ہیں ۔ مو یشیوں کے لیے مکئی ، جو اراور با جرے کا چا رہ بھی کا شت کیا جا نے لگا ۔ امید ہے کہ بجا ئی کا عمل رواں ہفتہ مکمل ہو جا ئے گا ۔