ٹویوٹا کی نئی ڈیزل انجن گاڑی پاکستان میں پیش

Toyota

Toyota

لاہور (جیوڈیسک) ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔

پاکستان میں مقبول ٹویوٹا موٹرز کی نئی ڈیزل انجن والی گاڑی کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ دیکھنے میں یہ گاڑی پٹرول ورژن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں لیکن اس کے فیچرز میں واضح فرق ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کے سات رنگ دستیاب ہوں گے۔ اس نئی گاڑی کی قیمت پاکستان میں لگ بھگ 59 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن دیا گیا ہے جو کہ 174 ہارس پاور کا ہے۔ کمپنی کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرے گی، جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح پٹرول ورژن کے مقابلے میں اس گاڑی میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیئے گے ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی میں ڈاﺅن ہل اسسٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی چڑھائی سے نیچے اترتے ہوئے گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست کردینے والا فیچر ہے۔