انجمن تاجران کروڑ کا الیکشن صاف اور شفاف بنانے کیلئے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) انجمن تاجران کروڑ کا الیکشن صاف اور شفاف بنانے کیلئے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے۔ موجودہ فہرستوں پر الیکشن کسی طرح بھی قبول نہیں۔ پوری سبزی منڈی طارق پہاڑ کے ساتھ ہے۔ پر زور حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سبزی منڈی کروڑ کے سرپرست شیخ محمد ایوب ، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، سینئر نائب صدر محمد رمضان ساجد ، نائب صدر شیخ عتیق الرحمن ، چیئر مین حاجی خورشید انصاری ، جوائنٹ سیکریٹری حاجی غلام فاروق ، سیکریٹری اطلاعات ملک امان اللہ ، محمد رفیق بھٹی ، عبید اللہ ، رانا اشتیاق ، محمد عمران ، ملک رفیق ، شیخ نذیر حسین ، عبدالستار ، شوکت علی ، شیخ عبدالرشید ، محمد عرفان بھولی ، محمد شفیق ، محمد رفیق ، محمد سرور ، بلال خان ، ملک الطاف حسین، عمردراز ، رانا وحید ، واجد شاہ ، مہربان خان ، شیخ محمد زکریا ، محمد نثار انجم سمیت دیگر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کا الیکشن صاف اور شفاف بنانے کیلئے تاجروں نے گزشتہ ماہ جو مطالبہ کیا تھا اس کو تسلیم نہ کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں گھپلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فہرستوں پر کسی طرح بھی الیکشن قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طارق پہاڑ سبزی منڈی کروڑ کے صدر بھی ہیں اور مرکزی انجمن تاجران کی صدارت کیلئے سبزی منڈی کروڑ ان کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

Traders Artiyan Press Cofrence

Traders Artiyan Press Cofrence