ٹریفک کے مختلف حادث میں 08 افراد شدید زخمی

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے پہلا حادثہ سرگودہا روڈ ٹھٹھہ سدرانہ کے قریب تیز رفتار بس کے موٹر سائیکل کو ہٹ کرنے سے پیش آیاجس سے 50 سالہ فاطمہ 30 سالہ محسن رضا موٹر سائیکل سے گرکرشدید زخمی ہوئے دوسرا حادثہ سرگودہا روڈچنڈ اڈا کے قریب دو موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔

جس سے 20 سالہ اظہر 24 سالہ عدنان شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ گوجرہ روڈ آدھا پل کے قریب تیز رفتار بس کے موٹر سائیکل کو ہٹ کرنے سے پیش آیاجس سے 60 سالہ مسز مجید 65 سالہ مجید احمدموٹر سائیکل سے گرکرشدید زخمی ہوا چوتھاحادثہ کچہری روڈ رانا ہسپتال کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔

جس سے19سالہ علی شیر 35 سالہ نسرین بی بی شدید زخمی ہوئی ٔ جنھین ٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔