ٹریفک کے مختلف حادث میں ایک شخص جاں بحق 9 زخمی

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ چنیوٹ روڈ نوں میل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور ریڑی کے درمیان پیش آیاجس سے 25 سالہ سلیم 27 سالہ شبیر 03 سالہ علیشاہ شدید زخمی ہوئی دوسرا حادثہ سرگودہا روڈ موڑ منڈی کے قریب تیز رفتا موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 40 سالہ غلام مصظفی 32 سالہ رضیہ بی بی 52 سالہ صاباں بی بی 60 سالہ شہزاداں بی بی شدید زخمی ہوئی۔

تیسرا حادثہ شورکوٹ روڈ تین پلی کے قریب مزدانمبری LES 4653 اور ٹرک نمبری TVK 284 کے درمیا ن تصادم سے پیش آیاجس 60 سالہ محمد یاسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 40 سالہ محمد ریاض اور 25 سالہ مکھیارا شدید زخمی ہوا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔