ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد میرٹ پر لائسنس جاری کئے جائیں

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر” ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے موضوع ” پر منعقدہ سمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد میرٹ پر لائسنس جاری کئے جائیں، غیر تربیت یافتہ اورنشے کے عادی افراد کوہرگز ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کئے جائیں،اس نظام کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ جعلی لائسنس بنانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوسکے،ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کاتمام شہروںمیں نظام فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طو رپر مددفراہم کی جا سکے۔

کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹریفک پولیس ماہرین کاسپیشل اسکواڈمیں جوکہ ہرقسم کے جدید آلات سے لیس ہو اورموقع پر فوری طور پر پہنچ کر قصور واروںکاتعین کرکے فوری ابتدائی قانونی کاروائی کرے،شاہرات پر ناجائز تجاوزات وتعمیرات کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ محکموںپر مشتمل با اختیاربورڈ تشکیل دیاجائے ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل پورے پاکستان میں اپنے کمیونٹی ورکرز کوٹریفک پولیس سے تربیت دلانے کیلئے تیار ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے سکیں۔درج بالا اقدمات کرنے سے بہت سے قیمتی جانوںکوبچاکرہم محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے ارسال کی جانیوالی درج بالاتمام تجاویز حکومت سمیت متعلقہ اداروں میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان وصوبائی ہائی کورٹس،صوبائی وزرائے اعلیٰ (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،صوبائی چیف سیکرٹریز صاحبان (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،ہوم سیکرٹریز صاحبان (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،آئی جیزپولیس صاحبان (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان، خیبرپختونخواہ)،،صوبائی سیکرٹریز صاحبان مواصلات وتعمیرات (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی پاکستان ،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،کمشنر فیصل آباد ڈویژن ،ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد،ڈی سی اوفیصل آباد،چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ،ایس پی ٹریفک فیصل آباد ریجن ، سی ٹی او لاہورشامل ہیں۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047