محمد معین قریشی کا چہلم شہر کراچی کی مختلف مساجد میں فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعائوں کا اہتمام

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدینہ منورہ کی روحانی شخصیت محمد معین قریشی جن کا گزشتہ ماہ مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں شہر کراچی کے مختلف مساجد جن میں بخاری جامع مسجد گلستان جوہر ،مدینہ مسجد ،کوثر مسجد ،غوثیہ مسجد ،شاہ فیصل کالونی اور دیار حبیب مسجد دھورا جی کالونی میں قرآن خوانہ ،فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔

۔تنظیم فروغ نعت و سلام ، بزم فیضان مصطفیٰ ،تحریک فروغ درود انٹرنیشنل ،سنی نوجوانان اسلام پاکستان کے مشترکہ اعلامیہ میں پورے پاکستان کے مسلمانوں سے محمد معین قریشی مرحوم کے لئے مغفرت کی خصوصی دعائوں اور فاتحہ خوانی کی اپیل کی گئی ہے ۔