سانحہ گلشن اقبال پارک خواتین اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانہ بزدلانہ کاروائی ہے

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سانحہ گلشن اقبال پارک خواتین اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں حکومت دلدوز واقع کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے اور پس پردہ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ سینئیر نائب صدر حاجی فاروق ،جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ،نائب صدرانتظار شاہ قریشی، فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی نے اپنے تعزیتی بیان میں اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتح خوانی اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقع انتہائی سفاک ہے قاتلوں کو ملک دشمن عناصر کی حمایت حاصل ہے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع کے محر کات کا سراغ لگا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔