چہلم حضرت امام حسین پر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) حکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں یکم دسمبر سے دفعہ 144 نافذ کردی ہے

جبکہ 3 دسمبر کو پورے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حضرت امام حسین کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 3 دسمبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، بزرگ ،خواتین، بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔