سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم کی پہلی برسی 17 مارچ کو منائی جائے گی

 Mohammad Naeem

Mohammad Naeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم کی پہلی برسی 17 مارچ کو منائی جائے گی، برسی بروز بدھ بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ نیواں تھہ میں ہو گی، مختلف مسالک کے علما کرام اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے مصطفی آباد للیانی کے رہائشی محمد نعیم کی پہلی برسی 17مارچ بروز بدھ بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ نیواں تھہ میں منائی جائے گی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرے گے۔

محمد نعیم کے بھائی حافظ محمد سلیم نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد 15مارچ کو ہوا تھا جس میں ہمارا بھائی شہید ہو گیا تھا جس کی تدفین 17مارچ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کی گئی تھی اس لئے ہم اس کی برسی کا اہتمام بھی 17مارچ کو ہی کر رہے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126