سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کا انیس دسمبر تک ریمانڈ

Rehman Bhola in Police Custody

Rehman Bhola in Police Custody

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو انیس دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رحمان بھولا کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد حاصل کی گئی تھی جس کی ٹیم رحمان بھولا کو بنکاک سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لائی تھی ۔ رحمان بھولا پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے ، اس سانحے میں 250 افراد زندہ جل گئے تھے۔

بلدیہ ٹائون فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ 11 ستمبر 2012 کو پیش آیا تھا ، واقعے کے بعد رینجرز کی جانب سے تیار کی جانے والی ایک رپورٹ میں ایم کیو ایم کو اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ایک رکن رضوان قریشی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اپنے کارندے کے ذریعے فیکٹری مالک سے بیس کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔