سانحہ صفورہ گوٹھ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعے سزا دی جائے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد مذموم کاروائیوں کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہے ہیں۔

اسماعیلی کمیونٹی سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں انہیں نشانہ بنانے والے یقینا پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کررہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف کراچی میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ اچھاہے۔

مگر کئی سال سے جاری آپریشن کے باوجود اس طرح سے دن دیہاڑے دہشت گردی کے واقعات کا رونماء ہونا باعث تشویش ہے،انہوںنے کہاکہ سیاستدان بیان بازی کے ذریعے قوم کو الجھانے کے بجائے اصل دشمنوں کو بے نقاب کریں ، دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز رنگ ونسل ،مذہب کاروائی کی جائے کیونکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیںاور نہ ہی کوئی مذہب دہشت گردی کا درس دیتاہے۔