محلہ منظور آباد میں تین روز سے ٹرانسفارمر کی خرابی کا مسلہ حل نہ ہو سکا

Protest

Protest

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) محلہ منظور آباد میں تین روز سے ٹرانسفارمر کی خرابی کامسلہ حل نہ ہو سکا، بجلی کی طویل بندش ماہ رمضان میں گرمی سے نڈھال لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،بار بار توجہ دلانے کے باجود کسی نے کان تک نہیں دھرے، مسلم لیگ ن کے کونسلر شیخ ساجد محمود کا جارہانہ رویہ اپنی ہی حکومت کے خلاف چوک میں آگئے، مظاہرین نے آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا۔

پولیس اور واپڈا کے خلاف بھرپور نعرے بازی، پولیس کا مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج ، معاملہ اور بھڑک اٹھا، غصہ سے بے قابو مظاہرین نے آو دیکھا نہ تاوبرسا دیئے پولیس پر پتھر اور گندے انڈے،مسلم لیگ ن کے کونسلر وارڈ نمبر اٹھارہ شیخ ساجد محمودمظاہرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اپنا حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے مظاہرین کی آواز کے ساتھ آواز ملائی ،اہل علاقہ نے شیخ ساجد محمود کی عوام دوستی اور علاقہ کے مسائل پر اہل علاقہ کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونا اور احتجاج میں صفہ اول کے سپاہی بن کر ظلم اور زیادتی کے مرتکب اداروں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف آواز حق بلند کرنے پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ واپڈا اور پولیس احتجاجی شرکاء کے خلاف رات گئے تکان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی تدابیر پر غور کرتی رہی تاہم آخری اطلاعات تک زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کونسلر شیخ ساجد محمود سمیت متعدد افراد پر تھانہ ٹیکسلا میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،تھانہ ٹیکسلا میں اسلم سب انسپکٹر کے استغاثہ پر زیر دفعات353/186,147/149 کے تحت شیخ ساجد محمود کے علاوہ ایک سو ساٹھ ستر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ دوسری طرف واپڈا کے استغاثہ پر مظاہرین کے خلاف دوسری ایف آئی آر بھی لانچ کی گئی ہے،سرائے کالا چوک میں بجلی کی بندش سے نڈھال افراد کے خلاف پولیس اور واپڈا نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے اپنا غصہ نکالا ہے تاہم ٹیکسلا کے سیاسی حلقوں کی جانب سے یہ بار بھی گردش کر رہی ہے کہ مذکورہ ایف آئی آر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تیار کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے دھڑے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کا بھی نمائیاں کردار ہے۔

تاہم شیخ ساجد محمود کے جاہرانہ کردار کا ہر جگہ تذکرہ ہورہا ہے،مذکورہ ایف آئی آر کی لانچنگ میں پش پشت کون سے عناصر تھے یہ وقت کے ساتھ سامنے آتے رہیں گے،یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے کونسلر شیخ ساجد محمود کا نام بلدیہ ٹیکسلا کے چیئرمین کے لئے بھی بول رہا ہے ، جبکہ دوسرے نمبر پر اس فہرست میں کونسلر زیشان صدیق بٹ شامل ہیں،ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی نمائندہ تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038