ترسیلات زر میں اضافہ: ڈالر کی قیمت کم ہو گئی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عید کے موقع پر بینکنگ سسٹم میں ترسیلات زر کا حجم یومیہ 5 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر ہو گیا۔

رسد میں اضافے سے رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے کمزور پڑ کر 105 روپے 29 پیسے کا ہو گیا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 107 روپے سے کم ہو کر رواں ہفتے 106 روپے 20 پیسے کی سطح پر آ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 19 ارب ڈالر کے قریب وطن بھیجے جانے سے روپے کی قدر کو کافی سہارا ملتا ہے۔