راہداری منصوبے کے تحت 28 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام کا آغاز

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

کراچی (جیوڈیسک) صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چودھری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گوادر کے ماسٹر پلان میں ڈیوٹی فری شہر کے قوانین بنا دیئے جائیں گے جبکہ شہر میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لئے فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دسمبر 2016ء تک گوادر تا کوئٹہ اور گوادر تا رتوڈیرو سڑک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ راہداری منصوبہ مکمل ہونے سے چینی تاجروں کو 12500 کلو میٹَر کم سفر طے کرنا پڑیگا اور پاکستان عالمی راہداری منصوبے کا حصہ بن جائیگا۔

وفاقی وزیر کے مطابق پورے ملک میں راہداری منصوبے پر اتفاق پایا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر اس منصوبے کو ناکام بنانے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔