شفاف انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں میں موجود بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے، جماعت اسلامی

Jamaat e Islami Members

Jamaat e Islami Members

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے وفد نے قائم مقام الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل حامد حسین سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان کر رہے تھے اس کے علاوہ سیکریٹری جنرل ضلع وسطی محمد یوسف، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی، انچارج الیکشن سیل نجم ادریس و دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل حامد حسین کو ووٹر لسٹوں میں نئے اندراج، موجودہ انتخابی نظام، فہرستوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وفد نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں موجود خامیوں کو درست نہ کیا گیا تو آئندہ عام انتخابات بھی ماضی کی طرح دھاندلی زدہ ہوں گے۔ موجودہ انتخابی فہرستوں میں بڑی تعداد میں بوگس اندراج ہے جب کہ لاکھوں ووٹرز کا اندراج نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نادرا کے ڈیٹا بیس کے مطابق ووٹر لسٹوں کی تصحیح کرے، بوگس اندراج کو ختم اور نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے۔

وفد نے مزید کہا کہ جب ووٹر لسٹیں درست نہیں ہوں گی تو آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔ آزاد اور شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے، شفاف انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں میں موجود بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے۔

الیکشن کمیشن ووٹرز لسٹوں میں موجود خامیوں کو درست کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل حامد حسین نے جماعت اسلامی کے وفد کو تعاون کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320