ٹرینٹ برج ٹیسٹ: انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 340 رنز سے شکست

Trent Bridge Test

Trent Bridge Test

ناٹنگھم (جیوڈیسک) ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقی بولرز کا راج رہا۔ ورنون فلیندر اور کرس مورس نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اڑا دیں۔ کیشو مہاراج کی گھومتی گیندوں نے بھی انگلش بلے بازوں کو خوب گھمایا۔ لفٹ آرم سپنر نے تین وکٹیں حاصل کر کے مڈل آرڈر کا صفایا کر دیا۔

میزبان ٹیم چوالیس اعشاریہ دو اوورز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ پروٹیز نے انگلینڈ کے خلاف رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی فتح 340 رنز سے سمیٹی اور چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔