قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیز تاحال کیمپوں میں پڑے ہیں،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 90 فیصد قبائلی علاقوں کو عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں سے خالی کرانے کے دعووں کے باوجود آئی ڈی پیز ابھی تک کیمپوں میں پڑے ہیں، فاٹا اصلاحات نیشنل ایکشن پلان کا اہم حصہ تھیں جن پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔

زرداری ہاوس میں پیپلز پارٹی فاٹا کے عہدیداروں سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ آئی ڈی پیز کو نظر انداز کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے فاٹا کے معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھا گیا ہے، جس کا تاحال کوئی جواب تک نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو با اختیار بنانے سے قومی مفاد کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو گا ، فاٹا میں بھی مقامی حکومتوں کا نظام ہونا چاہیے تاکہ لوگ اپنے مسائل خود حل کر سکیں۔