ممتاز قبائلی رہنماء ملک زرین صافی مرحوم کی یاد میں جرگہ

Isarel Jirga

Isarel Jirga

مہمند ایجنسی : ممتاز قبائلی رہنماء ملک زرین صافی مرحوم کی یاد میں جرگہ۔ صافی ،بائیزئی، خویزئی، حلیمزئی، ترگزئی، اتمان خیل اور شینواری عمائدین، پولیٹیکل حکام اور سابقہ پی اے مہمندنے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے ممتاز قبائلی مشر ملک زرین صافی مرحوم کی یاد میں ان کے صاحبزادے ملک اسرائیل صافی نے جھنڈا گاؤں ملک زرین صافی ہاؤس میں ایک گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد کیا۔ جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی پیر عبداللہ شاہ، سابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند وقار علی خان،سابق سنیٹر حافظ رشید احمد، تحصیلدار معراج خان سمیت دیگر پولیٹیکل حکام ، مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں کے مہمند، صافی ، اتمان خیل اور شینواری اقوام کے سرکردہ قبائلی مشران نے شرکت کی۔ جرگہ سے سابق سنیٹر حافظ رشید احمد، ملک نادر منان، ملک نصرت ترگزئی، ملک سید محمود جان، ملک حاجی باغی شاہ موسیٰ خیل اور ملک صاحب داد نے خطاب کرتے ہوئے ملک زرین صافی مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ ملک زرین صافی کے فرزند ملک اسرائیل صافی نے پولیٹیکل انتظامیہ کے موجودہ افسران سمیت مہمان خصوصی سابقہ پولیٹیکل ایجنٹ وقار علی خان کی شرکت کا شکریہ ادا کیا ۔ اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم کی بے لوث خدمت کرینگے۔

Isarel Jirga

Isarel Jirga

Isarel Jirga

Isarel Jirga

Isarel Jirga

Isarel Jirga

Isarel Jirga

Isarel Jirga