شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سلام شہداء ریلی

Asif Khan

Asif Khan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں بلاول ہائوس سے کارساز (شاہراہ فیصل) تک نکالی والی عظیم الشان ریلی میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کے کارکنان کا قافلہ 16 اکتوبر کو صبح 9 بجے عظیم پورہ سے ریلی میں شرکت کے لئے سابق صدر چوہدری اصغر آرائیں، اختر حسین بلوچ ،سلیم الدین انصاری، سید امجد علی شاہ، غلام رسول رحمن وحید باجوہ،محمد حنیف ،ابو بکر بن محبوب، لیاقت علی ،لالا کاشف،رانا طاہر ،دوست محمد اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں روانہ ہو گا۔

ریلی میں بسیں ،سوزکیاں اور 300سے زائد اسکوٹروں کا دستہ شامل ہوگا PS-120کے کارکنان کا قافلہ قیوم آباد میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی مرکزی ریلی کے ہمراہ بلاول ہائوس جائیگا۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر