شیخوپورہ کی خبریں 16/11/2016

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) بابا گورونانک کے جنم دن کی مذہبی رسومات سچا سودا میں اختتام پذیر ہوئیںجبکہ سچا سودا میںپہلے سالوں کی طرح اس سال سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر ڈی سی او ارقم طارق نے ضلعی انتظامیہ کے علاوہ مختلف سیکورٹی اداروں کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔ ہندوستان اور دوسرے ملکوں سے آئے 1460سکھ یاتریوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ اس دفعہ انتظامات پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ اچھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (حامد قاضی سے) بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بھر کی 143تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، فرد کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹر رائزڈ خدمات کی شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں بعض سائلین اپنے مبہم مقاصد یا اراضی ریکارڈ میں ناحق مفاد کے حصول کے لئے عملے کے بعض افرادکو رشوت دینے کے مرتکب اور دیگر عملے کے لئے رشوت ستانی کی ترغیب کو باعث کا بن رہے ہیں اس ضمن میں رشوت کی ادائیگی کے بعد شکایات کا اندراج ایک جانب تو بد عنوانی کا ناسور بڑھنے کا محرک اور دوسری جانب شکایات کے ازالہ اور تدارک کے عمل میں تاخیر کا بھی باعث ہے ۔بورڈ آف ریونیو نے معاشرے میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے ناسور کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ سائلین اپنے کسی بھی مقصد کے حصول کے لئے یا عملہ کی جانب سے کسی غیر قانونی تقاضے یا جائز کام میں تاخیر ی حربو ں کی وجہ سے رشوت دینے کی بجائے ایسے کسی بھی واقعہ کی شکایت پر بر وقت درج کروائیں ۔حکومت اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایسے تمام واقعات کے خلاف کوئی رعائیت نہ برتی جاسکتی ہے اور ایسے کسی قسم کی واقعہ کی حقیقت پر مبنی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے اور شکایت پر متعلقہ ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جاتی ہے ۔ عوام معاشرے میں موجو د اور عملے کے درمیان ایسی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔