ٹرمپ نے بیرون ملک دورہ کیا تو پاکستان ضرور جائینگے : وائٹ ہائوس

Josh Earnest

Josh Earnest

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سنبھالنے کے بعد جب بیرون ممالک کے دوروں کا آغاز کیا تو پاکستان ان ممالک میں ضرور شامل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل باراک اوبامہ نے بھی کئی بار پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے سے اس ملک کے عوام کو ٹھوس پیغام ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز ٹرمپ بات چیت سے متعلق اعلامیے کی درستگی اور لہجے پر ردعمل نہیں دے سکتے، معاملے کی وضاحت کیلئے نومنتخب صدر کی ٹیم سے بات کی جائے۔