ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اسقاط حمل سے متعلق بیان سے یوٹرن لے لیا

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں ایک اور متنازعہ بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ چند روز قبل اسقاط حمل کرنے والی خواتین کو سزائیں دینے کا مطالبہ کرنے پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ شدید ردعمل آنے پر انہوں نے اپنے بیان سے یو ٹرن لے کر نیا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں جو ڈاکٹر اسقاط حمل میں مدد کرے، سزا اس کو ملنی چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جو چاہتا ہے، ایسا سوچنا بھی خوفناک لگتا ہے۔

ٹرمپ کے ریپبلکن حریف مسٹر کروز کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ مسائل کو سمجھتے نہیں اور توجہ حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ ٹرمپ بعض مخصوص معاملات کے علاوہ اسقاطِ حمل پر مکمل پابندی کے بھرپور حامی ہیں۔